Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ڈاکو گرفتار، ایک ملزم سافٹ انجینئر نکلا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے  شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پڑھے لکھے نوجوانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کے وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو  گرفتار کیا گیا جس میں سے ایک سافٹ ویئر انجینئر نکلا۔

آج نیوز کے مطابق کراچی میں سُپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، ان میں سے ایک ڈاکو کے سافٹ ویئر انجینئر ہونے کا انکشاف ہوا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، جن کی شناخت سفیان اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم سفیان سوفٹ ویئرانجینئر ہے، جو دن میں تعلیم حاصل کرتا اور رات میں وارداتیں کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موبائل کو ان لاک کرنے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے ماہر ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی، ان کا گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement