کراچی میں آن لائن پولیس کمپلین سسٹم کا آغاز، امریکا میں بیٹھے پاکستانی شہری نے آن لائن ایف آئی آر درج کرادی

کراچی کے ایسٹ زون میں آن لائن پولیس کمپلین سسٹم نے کام شروع کر دیا، امریکا میں بیٹھے ایک پاکستانی شہری نے آن لائن ایف آئی آر بھی درج کروا لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایسٹ زون میں آن لائن پولیس کمپلین سسٹم کی لانچنگ کے بعد امریکا میں بیٹھے پاکستانی شہری نے مقدمہ درج کروا دیا، یہ پہلا آن لائن مقدمہ ہے جو اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر درج ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق پاکستانی شہری کامران کی گاڑی گلشن جمال میں گھر کے باہر سے چوری ہو گئی تھی، جس پر نیویارک سٹی میں رہائش پذیر کامران نے پولیس کو آن لائن درخواست دی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ واٹس ایپ کمپلین میں شہری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اس کی گاڑی چوری ہو گئی ہے، جس پر کامران علی کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہوا، ایف آئی آر اندراج کے بعد کیس پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے اس پر اپنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ آن لائن کمپلین سسٹم کی شروعات چند روز قبل کی گئی تھی، کراچی سے اب تک کئی آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، انھوں نے کہا عوام کی شکایات کا ازالہ کر کے انصاف فراہم کرنا پولیس کا کام ہے، اور ملزم اور ظالم کو قانونی گرفت میں لانا پولیس کا اوّلین فریضہ ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts