کراچی بندرگاہ پر سینیٹری سامان کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی بندرگاہ کے ساتھ ایشین ٹرمینل پر اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ سینیٹری کے سامان اور پائپ کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

 

خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملہ نے مشتبہ کنٹینر کو قبضہ میں لے کر تلاشی لی۔ کنٹینر میں موجود سینٹری کے سامان کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ دورانِ تلاشی 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے۔آپریشن کے دوران ہر پائپ سے 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔  پائپس سے مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی

 

مذکورہ کنٹینر کراچی میں ملیر کی ایک کمپنی نے بک کروایا تھا جو شمالی آئرلینڈ ( برطانیہ ) بھیجا جارہا تھا۔ معاملہ کی مذید تحقیقات جاری ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts