Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پیسوں کے خورد برد کیس میں بینک کا کیشیئر 23 سال بعد باعزت بری

کراچی میں مسلم کمرشل بینک کے کیشیئر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور خور برد کے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔ عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرلی۔ کامران مرزا نامی کیشیئر کو 23 سال بعد کیس سے باعزت بری کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم سی بی بینک کے کیشیئر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور خورد برد کے الزامات کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت ہوئی۔

بینک کیشیئر کامران مرزا کے وکیل نے عدالت میں دائر اپیل کی درخواست میں بتایاکہ ایف آئی اے کے الزامات میں تضاد ہے۔ ٹرائل کورٹ نے انہی الزامات پر شریک ملزم کو بری کردیا تھا اور انکے موکل کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود سات سال قید کی سزا دی گئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے ملزم کامران مرزا پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لہذاٰ ملزم کامران مرزا کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔

ایم سی بی بینک کے کیشیئر کامران مرزا پر 1999 میں 63 لاکھ روپے خورد برد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے 2011 میں ملزم کامران مرزا کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts