Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کررہی ہے، شہباز شریف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے، انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمے دار پی ٹی آئی ہو گی۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے،  پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 2018 میں انتخابات ڈی آر اوز اور آر اوز کی ذمہ داری بیورو کریسی نے ہی نبھائی تھی۔ اس وقت پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا اب انکی تعیناتی پر پی ٹی آئی عدالت چلی گئی۔ 8 فروری کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو پی ٹی آئی ذمہ دار ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی، یہ جماعت ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے۔

Advertisement

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement