Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارتی شہر حیدرآباد میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے قومی  ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حیدر آباد دکن میں موجود پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا۔ مکی آرتھر آج صبح حیدرآباد پہنچے۔

 ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں، مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے۔

پاکستان ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اب مکمل طور پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ ورلڈکپ کے تمام میچز میں مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے جس کیلئے پاکستان ٹیم آج سہہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔ مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی بھی جیتی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement