مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، کراچی میں یوم عاشور پر بارش متوقع

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے نئے اسپیل کے زیر اثر بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ شہرقائد میں یوم عاشور پر بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

ماہ جولائی میں ریکارڈ بارشوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں ماہ اگست میں بھی مععمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ مون سون بارشوں کا نیا سسٹم کل بروز جمعہ سے سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس سسٹم کے تحت 6 اگست سے بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے جو وقفے وقفے سے 9 اگست تک جاری رہے گا۔ 9 اگست کو عاشورہ کے دن بھی کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کے نئے سسٹم سے کراچی کے چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے بتایا کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے تحت 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts