جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان افغان طالبان کی دعوت پر اتوار کو افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے۔
وفد میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنماء مولانا عبدالواسع ،مولانا صلاح الدین ،مولانا جمال الدین، مولانا سلیم الدین شامزئی، مولانا کمال الدین ،مولانا ادریس ،مولانا امداد اللہ اور مفتی ابرار شامل ہیں۔
خطے بالخصوص پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات اور امن وامان کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان افغانستان میں امارت اسلامیہ کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
مولانا کے دورے کا مقصد حالیہ کشیدگی اور پاکستان کے اندر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے اسلام آباد کی پوزیشن واضح کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روزہ قبل پاکستانی وزارت خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستانی پوزیشن کے بارے میں مفصل بریفنگ دے دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے دورہ کابل کے افغانستان اور اسلام آباد کے تعلقات پر اثرات کے حوالے سے اس دورے کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔