Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

موبائل اندر والی جیب میں یا ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو، نگراں وزیر داخلہ سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز  نےموبائل فون کو اسٹریٹ کرمنلز سے بچانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نگراں وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موبائل ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری ہی نہ ہو۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طریقہ تو  یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سےچوری نہ ہو ،  دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں۔

نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مددکریں، موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ  جہاں سےچوری نہ ہو سکے۔ نگراں حکومت صوبے میں امن قائم کرے گی۔

نگراں وزیرداخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ جبکہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں  بھی بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement