Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مرحوم عامر لیاقت کی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب 27 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کیلئے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 جون تک جمع ہو سکیں گے۔ کراچی ایسٹ کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان 25 جون کو کیا جائے گا۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق سید ندیم حیدر کو این اے 245 کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی عامرلیاقت کی خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا، وہ پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

 

 سال 2018 کے عام انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی جب کہ این اے 247 سے بھی ڈاکٹر فاروق ستار کو ڈاکٹر عارف علوی نے ہرایا تھا۔

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں عامر لیاقت حسین نے 56ہزار 615 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فاروق ستار کو 35 ہزار 247 ووٹ ملے تھے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts