Search
Close this search box.

مرتضٰی وہاب کے کاغذات نامزدگی منظور، جماعت اسلامی نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کردیا

جماعتِ اسلامی نے الیکشن ٹریبونل کے میئر کراچی مرتضٰی وہاب کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعتِ اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل مسترد کی، الیکشن ٹربیونل نے درخواست کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست قرار دے کر منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 2 اور جماعت اسلامی کے 1 امیدوار نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں