Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عیدالاضحٰی پر آلائشیں جمع کرنے کیلئے 91 پوائنٹس بنائے جائیں گے، شکایتی مراکز فعال رہیں گے، میئرکراچی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہرقائد میں عیدالاضحٰی پر آلائشیں جمع کرنے اور انہیں ٹھکانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کردی۔ مرتضٰی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ کیا۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز علی شاہ نے عیدالاضحی کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے میئر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

عیدالاضحٰی پر آلائشیں جمع کرنے کیلئے کراچی کے تمام اضلاع میں 91 کلیشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ عید کے چاروں دن خصوصی آپریشن کیلئے 6 ہزار 802 گاڑیاں اور مجموعی طور پر 24 ہزار 366 لیبر ڈیوٹی پر مامور ہوگی۔

علاقوں سے آلائشیں جمع کرکے کلیکشن پوائنٹس اور پھر لینڈ فل سائٹ خندقوں میں منتقل کی جائیں گی۔ جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کیلئے لینڈ فل سائٹ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پر 18 خندقیں بنائی جائیں گی جسکے لئے کھدائی کا کام جاری ہے۔

مرتضی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو شکایات کا موقع نہ دیا جائے عملہ ہر گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام بروقت انجام دیں۔ کلیکشن پوائنٹس اوردیگر مقامات پرچونے کا چھڑکاؤ اور اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

Advertisement

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مزید بتایا کہ شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام اضلاع میں شکایتی مراکز بنا دئیے گئے ہیں جس کی تفصیلات سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی شہریوں کو فراہم کی جائے گی۔ ہیلپ لائن نمبر1128 پر شفٹوں میں عملہ تعینات کیا جائے گا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement