Search
Close this search box.

عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا

معروف میزبان، مذہبی اسکالر، سابق رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق اپیل عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے روک دیا ہے۔  شہری عبدالاحد کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی دراخواست دائر کی گئی تھی۔

شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف عامر لیاقت کے ورثاء نے سیشن عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

واضح رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

انتقال کے بعد پولیس کی کوششوں کے باوجود عامر لیاقت حسین کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔ پوليس حکام کا موقف تھا کہ موت کی وجہ کا تعين نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

عامر لياقت کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کيا تھا اورجوڈيشل مجسٹريٹ کے ہمراہ پوليس سرجن کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد ميت ورثا کے حوالے کردی گئی تھی جسکے بعد عامرلیاقت کو عبداللہ شاہ غازی سے متصل قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں