Search
Close this search box.

صوبائی الیکشن کمشنر کا کراچی میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سید شریف اللہ نے بدھ کو کراچی میں ضلع ویسٹ اور کیماڑی میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سردار نذر عباس، ڈسٹرک الیکشن کمشنر حمیرا بھی ہمراہ تھیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے بیلٹ پیپرز اور الیکشن میٹیریل کی ترسیل اور بلک بریکنگ کے انتضامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولنگ عملے کو ہدایات دی۔ انہوں نے کہاکہ اپنے فرائض ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں۔ 
 
انتخابی عوامل سے متعلق تمام امور الیکشن کمیشن کی مہیا کردہ ہینڈ بک کے ذریعے انتخابی قوانین کے مطابق حل کریں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے بیلٹ پیپرز اور دیگرحساس انتخابی میٹریل کی ذخیرہ کی جگہ کا دورہ بھی کیا۔

 صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے پولنگ اسٹاف کو الیکشن میٹریل کی ترسیل ، ٹرانسپورٹ کے انتظامات اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر  مکمل عملدرآمد کرنے پر پر زور دیا

 صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کراچی میں عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں