Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شہری منافع خوری کی شکایات واٹس ایپ کریں یا تحریری درخواستیں بھیجیں، سندھ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس نے شکایتی سیل بنادیا

کراچی میں گراں فروشی اور منافع خوری روکنے کیلئے سندھ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس نے شکایتی سیل بنایا ہے جہاں شہری مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء نہ ملنے پر شکایات جمع کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری مہنگائی کے خلاف درخواست، ثبوت اور رسیدیں وغیرہ واٹس ایپ کریں یا شکایتی درخواست کوپی ڈی ایف یا ورڈ فارمیٹ میں بھی جمع کرایاجاسکتاہے۔

سندھ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کی جانب سے کی جانب سے شہریوں کیلئے واٹس ایپ اور ٹیلی فون نمبر جاری کئے گئے ہیں۔ شہری واٹس ایپ نمبر 03191560598 پر شکایات جمع کراسکتے ہیں یا ٹیلی فون نمبر 02199244608 پر فون کرکے شکایات کرسکتے ہیں۔

بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے گلشن اقبال میں واقع دفتر میں بھی شہریوں کی جانب سے گراں فروشی کی شکایتی درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts