سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔ سوئی گیس کی جانب سے سحر اور افطار کے اوقات میں گیس بلاتعطل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامئے کے مطابق رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی اعلامئے کے مطابق دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ جبکہ سحری کے وقت رات میں 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
ایس ایس جی سی کے مطابق گیس پریشر کو بہتر رکھنے کیلئے دیگر اوقات میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ہرسال گیس کےملکی ذخائرمیں 8 سے 10 فیصد تک کمی کا سامنا ہے تاہم گیس کےبہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا۔