Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دعا زہرہ کیس، شوہر ظہیراحمد کی جان کے خطرہ کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کے بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بحال کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اغوا کیس میں ملزم ظہیر اور شبیر کے بنک اکاونٹس اور قومی شناختی کارڈز بحال کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے عدالت کو بتایا کہ کم عمر بچی بازیاب ہونے پر عدالتی حکم نامے ختم ہوگئے، جس پر عامر نیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرکزی ملزم نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ کیس کا مرکزی ملزم کہاں ہے؟ جس پر وکیل ملزمان نے بتایا ملزمان نے متعلقہ عدالت میں سرنڈر کرکے ضمانت حاصل کرلی ہے۔

عامر نیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نوٹس جاری کرکے تفصیلات حاصل کرلیتے ہیں، کیس جلدی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Advertisement

جسٹس محمد اقبال نے ملزم کے وکیل سے مکالمے میں کہا آپ لاہور سے آئے ہیں چاہتے ہیں ایک کرائے میں سارے کام ہوجائیں، لاہور میں بارش ہوئی ہے آپ کراچی میں انجوائے کریں۔

عدالت نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے 29 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

دعا زہرا کے شوہر کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ظہیر اور شبیر کراچی میں دعا زہرہ کیس کے ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں، پیشی کے دوران ظہیر اور شبیر کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement