Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں نامعلوم افراد 8 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کی ایمرجنسی میں 2 نامعلوم افراد 8 سالہ لڑکے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جناح اسپتال میں پیش آئے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی سامنے آگئی ہے۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 2 افراد اسٹریچر پر لڑکے کی لاش لے کر آئے، ایک نے سفید شلوار قمیض اور دوسرے نے سبز شرٹ اور جینز پہنی رکھی تھی، دونوں افراد بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق جناح اسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 2 نامعلوم افراد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 8 سال کے لڑکے کی لاش چھوڑگئے، بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور بچے کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق لڑکے کو لانے والے افراد کو ایمرجنسی کی پرچی بنوانے کا کہا گیا تو وہ  فرار ہوگئے، اسپتال انتظامیہ سی سی ٹی وی کو پولیس کے حوالے کرے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار جس شخص کے نام پر ہے اس کا پتا لگا لیا گیا ہے اور کار کے مالک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جاں بحق لڑکے کی شناخت 8 سالہ راول فیاض کے نام سےہوئی جو قیوم آباد کا رہائشی ہے اور صبح سے لاپتا تھا۔

Advertisement

ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ ایس ایچ او کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement