جامعہ کراچی میں 2 طلبہ کے جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے پر داخلے منسوخ


جامعہ کراچی میں داخلہ کے لئے 2 طالب علموں کی جانب سے کئے جانے والا فراڈ پکڑا گیا۔ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے پر دونوں طلبہ کا داخلہ منسوخ کردیا گیا۔


جامعہ کراچی کی انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر مارننگ پروگرام داخلے برائے سال2022 کے دوطلبہ کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئیں جس کی بناء پر ان کے داخلے فی الفور منسوخ کردیئے گئے ہیں۔


جن طلبہ کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں ان میں مارننگ پروگرام کے شعبہ کیمیاء کی بی ایس فرسٹ ایئر کی طالبہ تحریم منہاس بنت منہاس فارم نمبر527762 اور شعبہ تعلیم کے بی ایس فرسٹ ایئر کے سید مصطفی علی ولد اکبر علی فارم نمبر539880 شامل ہیں۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts