Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

عمران خان چانسلر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں؟ آکسفورڈ یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کرلی

چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شمولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا سادہ عمل کس قدر پیچیدہ ہو جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کر لی ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ لارڈ پیٹن آف بارنس کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد چانسلر بننے کا مقابلہ شروع ہوا ہے، یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کروائے گی۔ سابق طلبہ کو اُمیدواران کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔

اخبار کے مطابق اُمیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹر مینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی رواں ہفتے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی جبکہ انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں سال کے آخر میں کیا جائے گا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں