Search
Close this search box.
پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

برطانوی عدالت پی آئی اے کے سابق ملازمین کے حق میں فیصلہ، 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم، ترجمان پی آئی اے کی تردید

قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا حکم دے دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، برطرف کئے گئے ملازمین قومی ایئر لائنز کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے برطانوی عدالت کی جانب سے زرتلافی دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا چینلز پر جاری کی گئی خبر کہ برطانوی کورٹ نے پی آئی اے کو 10 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا غلط ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر سے جاری ہے اور یہ مقدمہ فیصلے کی اسٹیج تک نہیں پہنچا ہے تاہم دونوں فریقین کے وکلاء کورٹ سے باہر معاملے کے تصفیے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ فریقین کے مابین معاملہ کورٹ سے باہر طے پا جائے گا جو دونوں کے حق میں ہو گا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ اس سلسلے میں آگاہی جاری کرتی رہے گی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں