Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کار ملک بدر کردئے

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکار ملک بدر کردیے ہیں

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں بھارتی سفیر کا نام شامل کرنے پر سفارتی تنازع بڑ ھ گیا۔ کینیڈا نے بھارتی حکومت کی تشدد مہم سے تعلق پر انڈین ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد ہیں کہ بھارتی سفارت کار خفیہ سرگرمیوں کے لیے اپنی سرکاری حیثیت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ بھارتی حکومت نے سوچنے میں غلطی کی کہ وہ یہاں کینیڈینز کےخلاف جرائم کی حمایت کرسکتی ہے، کوئی ملک کینیڈا کی سر زمین پر کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہو تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بھارت سے بھی مثبت رویئے کی توقع رکھتے ہیں، کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کی تاریخ طویل ہے ۔ بھارتی حکومت کا ردعمل انکار، معاملہ الجھانے، مجھ پر ذاتی طور پر حملہ کرنے اور کینیڈین حکومت کی سالمیت کے خلاف رہا ہے۔

بھارت نے جواب میں کینیڈین ہائی کمشنر سمیت 6 کینیڈین سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے کینیڈین سفارت کاروں کو اپنا ملک چھوڑنے کے لیے 19 اکتوبر تک کا وقت دے دیا۔ نئی دلی میں کینیڈین ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج بھی رکارڈ کرایا۔

واضح رہے کہ خالصتان تحریک کے سرگرم حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو گذشتہ سال کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں بھارتی سفیر کا نام شامل کرنے پر سفارتی تنازع بڑ ھ گیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں