Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان جرائم تازہ ترین نمایاں

پنجگور میں مزدوروں کے قتل پر وزیراعظم شہبازشریف کا نوٹس، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ روز مزدوروں کے قتل پر وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سخت ہدایت جاری کردیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے محنت کشوں اور مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ معصوم اور بے گناہ مزدور پنجگور کے علاقے خدابدان میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے۔وزیراعظم نے مقتولین کی درجات بلندی کی دعا اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔ وزیراعظم نے زخمی مزدوروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے متعلق ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نے نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔

آصف زرداری نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں