Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین خصوصیت

سندھ کے ضلع خیرپور میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت کرلیے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی نے ضلع خیرپور میں واقع اکیرو-1 ایکسپلوریٹری کنویں میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ کمپنی نے خط میں لکھا ہے کہ خیر پور ساون ساوتھ بلاک میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی تھی، ساون بلاک میں گیس ذخائر تلاش کیلئے اکھیرو 1 کنویں کی کھدائی 12442 فٹ گہری ہوئی۔

آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خط میں لکھا کہ اکھیرو 1 کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی، کنوئیں میں گیس کا پریشر 4 ہزار پاؤنڈ پر اسکوائر انچ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "مذکورہ دریافت مقامی وسائل سے ملک کی توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے اور ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کی بنیاد میں اضافہ کرنے میں بھی مدد اور تعاون کرے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں