Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 5 روز کے لئے دفعہ 144نافذ، جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہو گی

کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کمشنر کراچی کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کمشنرکراچی کی جانب سے شہرقائد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، 5 دن تک کسی بھی قسم کے جلوس، جلسے، ریلی اور 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے امن و امان کی صوتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔انھوں نے کمشنر کراچی کو مراسلے میں کہا کہ ایک ہی دن مختلف دھڑوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

کمشنر کو لکھے جانے والے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ احتجاج اور ریلیوں سے امن و امان کی صورتحال خراب اور عام لوگوں کو تکلیف ہوسکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts