Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

پنجاب پولیس کی خاتون افسررفعت بخاری کا عالمی اعزاز، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کا ایوارڈ جیت لیا

پنجاب پولیس کی خاتون افسر رفعت بخاری نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ ایس ایس پی رفعت بخاری کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایکسیلینس ان پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امریکی ریاست شکاگو میں آئی اے ڈبلیو پی کی سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں خواتین پولیس کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن نے رفعت بخاری کو ان کی بہترین خدمات پر اعزاز سے نوازا۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ خدمات انجام دینے والی ایس ایس پی رفعت بخاری کو یہ ایوارڈ ایواڈ خواتین کی حفاظت، مصنوعی ذہانت، ذہین ٹریفک مینجمنٹ، اور روڈ سیفٹی میکانزم کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا۔ آئی اے ڈبلیو پی کی صدر ڈیبورا فریڈل نے رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر میں ایک خاتون پولیس افسر کو ان کی کمیونٹی کے لیے غیر معمولی خدمات پر دیا جاتا ہے۔

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور اور سیف سٹیز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن یونس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص فورس میں شامل خواتین کے لیے باعث فخر ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں