Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں

عمران خان کے طبی معائنہ کی حکومتی یقین دہانی، پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج موخر

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کرانے کی حکومتی یقین دہانی پر آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ڈی چوک اسلام آباد میں اپنا احتجاج موخر کر دیا ۔ایس سی او اجلاس کے تناظر میں احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

 سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی

 وزیر داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی پر ڈی چوک اسلام آباد میں پرامن احتجاج کو موخر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 3 اکتوبر کے بعد سے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی بھی ملاقات نہیں ہوئی جس کی وجہ سے پارٹی قیادت ، کارکنان میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب کی صحت ہم سب کیلئے اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے ہم نے احتجاج کا اعلان کیا تھا اور حکومت کو درخواست دی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ایس سی او کی کانفرنس بھی ہو رہی ہے اور معزز مہمان آ چکے ہیں۔ وزارت داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں