ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے وزٹ ویزا کے حامل مسافروں پر ایک نئی شرط عائد کردی ہے۔ ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کرنے کیلئے مراسلے جاری کردیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کی بیرون ملک روانگی کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا ریٹرن ٹکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ان مراسلوں میں وزٹ ویزا پر بنکاک، ملایشیا اور دبئی جانے والے مسافروں کیلئے ہدایات دی گئی ہیں جن پر خصوصی طور پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ایئر لائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آر نمبر بھی ایک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمت سمیت دوسرے ممالک میں سلپ ہونے کیلئے ایئرلائن کا دو طرفہ ٹکٹ خریدا نہیں جاتا۔ ڈی پورٹ ہونے پر ایسے مسافروں سے اخراجات وصولی میں بھی مشکلات حائل ہوتی ہیں