اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے دوسری سہ ماہی کے نظام ادائیگی کا جائزہ پیش کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق ستمبر 2024 کو ختم سہ ماہی میں بینک برانچوں کی تعداد 173 اضافے سے 18 ہزار 623 ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی تک اے ٹی ایم کی تعداد 213 بڑھ کر 19ہزار170 ہوگئی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی او ایس کی تعداد 6631 بڑھ کر 1 لاکھ 32 ہزار 224 ہوگئی۔
ایس بی پی اعلامیے میں کہا گیا ستمبر تک انٹرنیٹ بینک صارفین کی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ جبکہ موبائل فون بینکنگ صارفین کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ سے زائد رہی، برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس کی تعداد 6 لاکھ 93 ہزار 178 جبکہ کریڈٹ، ڈیبٹ، پری پیڈ، سوشل ویلفیئر کارڈز کی تعداد 5 اعشاریہ 5 فیصد بڑھ کر 5 اعشاریہ 56 کروڑ سےزائد ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی ادائیگیاں 18 فیصد اضافے سے 1 اعشاریہ 58 ارب رہیں، بڑی ادائیگیوں کا حجم 8 اعشاریہ 8 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 200 ارب روپے رہا۔