Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ

باغ جناح کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی کے خلاف توہین کی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس یوسف علی سعید نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا مسئلہ ہے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہے معاملے کو کیوں لٹکایا جارہا ہے؟

ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جواب دیا کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کراچی میں پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق جلسے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ کون سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہا،پچھلی بار بھی کہا تھا کہ اینٹلی جنس رپورٹس اور منٹس آف میٹنگ پیش کی جائیں، کہاں ہیں منٹس آف میٹنگ؟ جس میں سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے؟ ایس ایس پی ایسٹ نے جواب دیا کہ ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس اور ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،سیکیورٹی خدشات ہیں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی میں 13 اکتوبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے، متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق نئی درخواست پر نظر ثانی کی ہدایت دی جائے،سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانا چاہتی ہے، اس لئے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے

جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دیں اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کو 7 اکتوبر تک پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو 7 اکتوبر کو طلب کر لیا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں