Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوگا؟

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحران کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کرکے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے حوالے کردیے ہیں،

ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق 16 اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل 10.25 روپے، پیٹرول کی قیمت میں3.95روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 7.85روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں8.33روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی قیمتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ حکومت کے پاس قمیتیں برقرار رکھنے یا اضافی لیوی عائد کرنے کا اختیار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کے نرخ اضافے کے بعد 80.5 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار مرتبہ کمی کی گئی ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں