Search
Close this search box.
پاکستان کاروبار تازہ ترین نمایاں خصوصیت

مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئی

روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.44 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر13.18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ او10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں18.51 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں5.89 فیصدچکن کی قیمتوں میں3.72 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں3.63 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں 1.41فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0.92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.58فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.51 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2.47 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ بتایا گیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں0.98 فیصد، ماچس کی قیمتوں میں0.97فیصد اورسگریٹ کی قیمتوں میں0.10فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1.08 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں1.45فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.39 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں1.29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.80 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0.38 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں0.81 فیصد،ڈیژل کی قیمتوں میں1.32 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.53 فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0.59 فیصد کمی واقع ہوئی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں