Search
Close this search box.
پاکستان تعلیم تازہ ترین

امریکی حکومت اورٹیچرز ریسورس سینٹرکی مشترکہ کاوش،پاکستان کے پہلے موسمیاتی تبدیلی کے نصاب کا آغاز

امریکی حکومت نے ٹیچرز ریسورس سینٹر کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے موسمیاتی تبدیلی کے نصاب کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام جماعت اول سے دسویں کے طلباء و طالبات کو موسمیاتی تبدیلی کی سائنس کے متعلق آگاہی فراہم کرے گا اور انہیں آئندہ کی نسلوں کے لیے ماحول کی حفاظت سے متعلق محارتوں سے روشناس  کرے گا۔

یہ نصاب ٹی آر سی نے "کلائمیٹ چینج آگاہی اورایکشن برائے نیچر، ڈائیورسٹی، لائیولیھوڈ اورایکوسسٹمز” کے تحت تیار کیا ہے، جس میں اساتذہ کے لیے ایک تعاملی ٹول کٹ شامل ہے۔ اس میں موسمیاتی سائنس و تبدیلی کے اثرات، اور تیزی سے بدلتے ماحول کے ساتھ ڈھالنے کے عملی حل جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کرنے والے آسان اسباق بھی شامل ہیں۔

"اسکولوں میں موسمیاتی تعلیم متعارف کروا کر، ہم نوجوان ذہنوں کو معنی خیزعمل کرنے کے لیے بااختیار بنا رہے ہیں،” افتتاحی تقریب میں لیزا سوینارسکی،امریکی سفارتخانہ کی مشیر برائے عوامی سفارتکاری نے کہا۔ "یہ طلباء ماحولیاتی تحفظ میں ایک گہری سمجھ کے ساتھ بڑے ہوں گے، اور یہی حقیقی تبدیلی کا آغاز ہے۔”

سینئر وفاقی اور صوبائی تعلیمی رہنما، نیز عوامی اور نجی شعبے کے نمائندے بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں تعلیم کے اہم کردار پر زور دیا۔ یہ نیا نصاب دونوں ممالک کے درمیان پائیدار و لچکدار مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس اہم قدم کے ذریعے اسکولوں میں موسمیاتی تعلیم کو شامل کر کے، پاکستان ماحولیاتی تحفظ  کے لیے نوجوانوان قیادت تیار کر رہا ہے، تاکہ آنے والی نسلیں اپنے لوگوں اور اپنی دھرتی کی حفاظت کر سکیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں