Search
Close this search box.
کاروبار خصوصیت پاکستان

آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری، اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ڈالر کی قدر میں بھی کمی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جسکے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے دوران ایک موقع 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان کے لئے قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک ہو، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت بہتر ہوئی، پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں