Search
Close this search box.
کاروبار تازہ ترین کراچی

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے انتخابات، جنید نقی بلامقابلہ صدر منتخب

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نئے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ معروف بزنس مین جنید نقی  بلامقابلہ صدر جبکہ اعجاز احمد شیخ  بطور سینئر نائب صدر اورسید طارق حسین نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاٹی میں سبکدوش ہونے والے صدر جوہر قندھاری اور سابق صدور و چیئرمینز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کاٹی کا معیار بلند کیا۔انہوں نے کہاکہ کاٹی کا گراف ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر ہورہا ہے ، اور امید ہے کہ جنید نقی کی قیادت میں کاٹی مزید کامیابیوں کا سفر جای رکھے گا۔

کاٹی کے سبکدوش صدر جوہر قندھاری نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کی ترقی اور معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے جنید نقی  جیسے با صلاحیت انسان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نو منتخب صدر جنید نقی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں کاٹی مزید بہتر طریقے سے ممبران اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کر سکے گی۔ کاٹی کے نو منتخب صدر جنید نقی نے کہا کہ پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر اور ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا سمیت تمام سابق چیئرمین، صدور اور ممبران کے مشکور ہیں جنہوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کاٹی کے عہدہ صدارت کے منصب کی زمہ داری سے نوازا جو کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے

 اس موقع پر کاٹی کے سینئر اراکین اور  رہنماؤں نے جنید نقی کو صدر کاٹی کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کاٹی اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اجاگر اور ان کے حل کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں