کراچی میں قیام امن برقراررکھنےکےلئے جلسےجلوس نکالنے پردفعہ 144کےنفاذ کےباوجود مذہبی اورقوم پرست جماعت کی جانب سےاحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی کے علاقے سائوتھ اورریڈزون میں سخت سیکیورٹی انتظامات کےباوجودقوم پرست جماعت کےکارکنان نےپریس کلب سےہوتےہوئے ریڈزون میں داخل ہونےکی کوشش کی تو پولیس نےبھرپور ایکشن لیا اورخواتین سمیت کئی افرادکوحراست میں لے لیا اس دوران پولیس اور مظاہرین کےدرمیان ہوئے تصادم کی زد میں صحافی بھی آگئے
دوسری جانب مذیبی جماعت کی طرف سے بھی کلفٹن تین تلوار سے ریلی آغازکیا گیا تو وہاں موجودپولیس کی نفری نےشرکا کوروکنے کی کوشش کی تاہم پھربھی بڑی تعدادمیٹرو پول پہنچ گئی جہاں پولیس اورکارکنان کےدرمیان شدیدجھڑپیں ہوئی مظاہرین کی جانب سے موبائل کو آگ لگائی گئی، جبکہ مبینہ طور پرمظاہرین اورپولیس کےدرمیان دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ چار پولیس اہلکاراوربعض مظاہرین زخمی ہوگئے
پولیس نے مذہبی جماعت کیخلاف دو مقدمات درج کرلیئے، مقدمات آرٹلری میدان میں سرکاری مدعیت میں درج کئے گئے، مقدمات میں انسداد دہشتگردی، اغوا ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں مقدمے میں مذہبی جماعت کے امیر قاسم فخری سمیت سینکڑوں افراد نامزد کیے گئے ہیں
مقدمہ میں درج کیا گیا ہے کہ مظااہرین کو بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت ریلی نکالنے پر پابندی ہے، مقدمے کا متن پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور اسپیکر پر نعرے بازی شروع کردی، اسی دوران پتھراو اور مارپیٹ شروع کردی ، موقع پر موجود افسران نے مظاہرین کو منع کیا لیکن مظاہرین بعض نہ آئے، مظاہرین میں موجود شر پسند افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، کچھ شرپسند عناصر نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ،اغوا کی کوشش کی گئی،
مظاہرین نے تھانہ گزری کی پولیس موبائل کو بھی آگ لگادی، پولیس موبائل کے اندر موجود سرکاری اسلحہ،اینٹی رائٹس سامان بھی مکمل جل گیا، مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ بھی کی گئی، ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ماجد عزیز جاں بحق ہوگیا ، مقدم
صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے اس حوالے سے اپنےپیغام میں کہا پابندی کے باوجود ایسے احتجاج سمجھ سے باہر ہیں دونوں جماعتوں کو ریلیاں نکالنےسےمنع کیا گیا تھا۔۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق مجموعی طور پر احتجاج کرنےوالے100 سے زائدافراد کو گرفتارکیاگیاہے