کراچی میں اسپرے نہ ہونے سے کیڑے مکوڑوں کے باعث جلدی امراض پھیل رہے ہیں۔ اور یومیہ 500 تک کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر جلدی امراض ڈاکٹر بہرام کھوسو کہتی ہیں کہ اسپرے نہ ہونے سے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے کیڑے پھیل رہے ہیں اور جناح اسپتال میں جلدی امراض کے یومیہ 500 تک کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں 100 سے زائد کیسز فنگل انفیکشن کے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسکن الرجی، پھوڑے اور دیگر جلدی امراض کے بھی کیسز سامنے آ رہے ہیں، بیماریوں سے نمٹنے کے لیے شہر میں فوری اسپرے مہم کا آغاز کیا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر بہرام کھوسو نے مزید بتایا کہ شہری حفظانِ صحت اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور روزانہ نہائیں اور اسی کے ساتھ بیکٹریل اور فنگل انفیکشن سے متاثرہ شخص اپنا تولیہ اور صابن علیحدہ رکھے، ہاتھوں کی صفائی کا لازمی خیال رکھا جائے