Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں سبزیوں اور پھلوں کی مناسب ریٹ پر دستیابی، انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی کی مدد کرے، کمشنر کی ہدایت

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت آکشن نظام شفاف بنانے کے لئے اجلاس منعقد ہوا اور اسی کے ساتھ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اور مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں سبزی اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کرنے کے نظام کا جائزہ لیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کو آکشن نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور چئرمین مارکیٹ کمیٹی علی زماں نے مسائل سے آگاہ کیا۔ ۔ کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈی میں سبزی اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے آکشن کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ آکشن کے قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے اس سے آکشن نظام بہتر ہوگا، مارکیٹ کمیٹی کے مسائل حل ہوں گے اور شہریوں کو مناسب قیمت پر سبزی فروٹس کی فراہمی کرنے کی حکومتی کوششیں کامیاب کرنے میں مدد ملے گی

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی اور سبزی منڈی میں مانٹرنگ کے لئے متعین سارہ خان نے بتایا کہ تمام بیو پاری آکشن میں حصہ نہی لیتے، زیادہ تعداد میں موجود سپلائی کے ٹرکس سبزی منڈی سے باہر آکشن ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں اور آکشن ختم ہو نے اور قیمتیں مقرر ہو نے کے بعد سبزی منڈی میں داخل ہوتے ہیں اس سے کم سپلائی کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کی جا رہی ہیں اور اس سے آکشن کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آکشن سے پہلے مقررہ وقت میں سبزی منڈی میں آکشن میں حصہ لینے کے لئے پابند کیا جائے گا۔ جو آکشن میں حصہ نہی لیں گے مارکیٹ کمیٹی ان کے خلاف قانونی اور ضروری کارروائی کرے گی۔ فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرے گی اور سبزی فروٹس کے بیوپاریوں متعلقہ تنظیموں کے ساتھ رابطہ و تعاون سے اقدامات کئے جائیں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آکشن کے نظا م میں بہتری لانے کے لئے اور اسے شفاف بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بیورو آف سپلائی اور مارکیٹ کمیٹی مل کر کوششیں کریں گے۔

کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کو فعال کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی آکشن نظام کو شفاف اور بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرے تاکہ شہریوں کے لئے مناسب قیمت پر اشیا کی فراہمی کی کوششیں بارآور ہوں سبزی منڈی میں قیمتیں مناسب مقرر ہوں اور شہر میں مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔

کمشنر نے کہا کہ آکشن کو بہتر بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ مارکیٹ کی مدد کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی میں ایک اسسٹنٹ کمشنر خصوصی طور پر آکشن نظام کی نگرانی کے لئے مقرر کیا جائے گا جو مارکیٹ کمیٹی کو درپیش دشواریوں کو دور کر نے کے لیے اقدامات کرے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جاے گا کہ اسسٹنٹ کمشنر مارکیٹ کمیٹی کا نمائندہ اور بیورو آف سپلائی کے افسران پر مشتمل ٹیم کی نگرانی میں آکشن ہو۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو تاجر ارکان آکشن نظام کے قواعد کی خلا ف ورزی کریں گے مارکیٹ کمیٹی اپنے قواعد کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی مجاز ہوگی۔ اجلا س مین ڈپٹی کمشنر ملیر شہزاد فضل عباسی، سبزی منڈی میں متعین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سارہ خان، اسسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز، کمشنرکراچی آفس رابعہ سید، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری، انور علی پنہور، بیورو آف سپلائی کے افسران مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین علی زمان جوکھیو اور مارکٹ کمیٹی کے دیگر عہدیداروں اور افسران نے شرکت کی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں