Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کارسازحادثہ کیس، عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو بری کردیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی سماعت کےدوران ملزمہ نتاشہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے انہیں فوری طور پر طلب کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔ ملزمہ نتاشہ کے خلاف کارساز حادثہ اور امتناع منشیات ایکٹ کے دو مقدمات تھانہ بہادر آباد میں درج ہیں،

واضح رہے کہ 9 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں