Search
Close this search box.
دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

زمین پر گزشتہ 80 سالوں کے دوران کیا کچھ تبدیل ہوا؟ گوگل میپس اور گوگل ارتھ میں تاریخی تصاویر کا اضافہ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل میپس اور گوگل ارتھ کے لیے اپ ڈیٹس متعارف کرائے ہیں، جس کا مقصد صارف کے تجربے کو بڑھانا اور بدلتی ہوئی دنیا کو بہتر طور پر سمجھنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔گوگل ارتھ میں تاریخی تصاویر کا اضافہ کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ 80 سے زائد مقامات پر اسٹریٹ ویو کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) کی مدد سے زیادہ شفاف اور صاف تصاویر فراہم کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے گوگل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے شہر پھیلتے جا رہے ہیں، ان تبدیلیوں کے پیش نظر صارفین کی سہولت کیلئے گوگل ارتھ اور اسٹریٹ ویو میں نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی جارہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اس مقصد کے لیے نئی کیمرا ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے مختلف مقامات کا نظارہ اور اس سے متعلق تفصیلات و تصاویر باآسانی دیکھ سکیں گے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ارتھ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے اب صارفین بہت جلد ہمارے سیارے کے ماضی میں جھانک سکیں گے۔اس کے لیے تاریخی تصاویر (ہسٹوریکل امیجری) نامی فیچر گوگل ارتھ کے ویب ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس کی مدد سے صارفین گزشتہ 80 سال کی سیٹلائیٹ اور فضائی تصاویر کو دیکھ کر سمجھ سکیں گے کہ ہمارے سیارے پر 8 دہائیوں دوران کیا کچھ تبدیل ہوا ہے۔

گوگل کمپنی کے مطابق گوگل میپس اور ارتھ پر تصاویر کا معیار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں