اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئےسندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غزہ میں جنگی جرائم پر گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عدالت میں ایڈووکیٹ سہیل حمید کی جانب سے دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام 15 ہزار بچوں سمیت 41 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل اور غزہ کے محاصرے کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس پہلے ہی نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جواب دہندگان بشمول وزارت خارجہ، سیکرٹری کابینہ اور اقوام متحدہ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے اور جنگی جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔
مئی میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے غزہ کے جنگی جرائم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری طلب کیے تھے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی جے) کے پراسیکیوٹر نے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری طلب کر لیے ہیں۔
آئی سی جے پراسیکیوٹر جنگی جرائم کے الزام میں یحییٰ سنوار اور حماس کے دو دیگر سرکردہ رہنماؤں کے وارنٹ بھی طلب کر رہا ہے۔