کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام جمعرات کو وائی ایم سی اے گروانڈ میں 17 ویں اردو عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک ہونے والی تقریب کے لئے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گا، مسجد اہلحدیث کورٹ روڈ سے سندھ اسمبلی کی جانب آنے والی سڑک بھی بند رکھی جائے گی۔
تقریب کے آغاز سے اختتام تک کمرشل گاڑیوں کو فوارہ چوک سے ایوان صدر روڈ، فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ، کھجور چوک سے فوارہ چوک، شاہین کمپلیکس سے ایم آر کیانی چوک سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گئی
تقریب کے شرکا کے لئے سرور شہید روڈ، ایوان صدر روڈ نزد پولو گراونڈ، کورٹ روڈ، فیزی لائبریری نزد آرٹس کونسل پر پارکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے
ٹریفک پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے مجوزہ پلان پر عمل کریں اور آمدورفت کے لئے متبادل راستے اختیار کریں۔