Search
Close this search box.
کھیل پاکستان تازہ ترین نمایاں

 مسلسل18 اننگز میں ناکامی،سابق کپتان بابراعظم انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سے آوٹ

ملتان میں منگل سے شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

16 رکنی قومی ٹیم میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال،عبداللہ شفیق، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی ، محمد حریرہ، محمد رضوان نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود شامل ہیں

 نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی نے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے فہرست کو حتمی شکل دی، اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابراعظم کا نام شامل نہیں تھا۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف بابر اعظم کی جگہ پر کامران غلام قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے

3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں