Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کے جواب کی گونج ایسی تھی کہ بھارت بات چیت کیلئے تیار ہوگیا،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جوابی آپریشن کیا تو 24 گھنٹے سے پہلے بھارت بھی بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتاہوں، پوری قوم کو بھی مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں کہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، بھارت کو جس طرح جواب دیا ہے پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نے 3 دن سے بھارت کی جارحیت کو برداشت کیا اور دفاع میں جواب دیا، پاکستان ایئرفورس نے تاریخ رقم کی ہے اور بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے وہ جہاز بھی گرائے جو آج تک کسی نے نہیں گرائے، ہماری افواج میں وہ صلاحیت ہے کہ منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے 100 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے اور منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے واضح کہا تھا جب ہم جواب دینگے تو دنیا دیکھے گی اوراس کی گونج ہوگی، پاکستان کے جواب کی گونج ایسی تھی کہ بھارت بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:بھارت کیخلاف پاکستان کا آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص کا کیا مطلب ہے؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر حملہ کیاگیا ہے، بھارت عالمی معاہدوں پر ایسے حملے کرےگا تو مستقبل میں کیسے بھروسہ کیاجائیگا۔ بھارت کیساتھ بات چیت میں ایسے مسائل پر بھی توجہ دلانا پڑےگی، پاکستان کی کامیابی ہے کہ بھارت شروع میں کیا کہہ رہا تھا آج کیا کہہ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے کہا ہم جنگ کریں گے ہم نے کہا اپنا بھرپور دفاع کریں گے، ہر سطح پر ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور منہ توڑ جواب دیا ہے، جیت پاکستان کی اور ہماری عوام کی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں چلے، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ہوگا تو دونوں طرف کی عوام کی خوشحالی ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts