کراچی کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے سندھ حکومت نے 2 ارب روپے مختص کر دئیے،ایک ارب 40 کروڑ کراچی کی سڑکوں کی بہتری پر خرچ کئے جائیں گے۔40 ارب روپے سے انڈر پاسز اور پلوں کی مرمت کی جائے گی، جبکہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے مختلف مقامات پر لگی اسٹریٹ لائٹس کو جدید سسٹم سے لیس کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی دستاویزات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے 33 کاموں کے ٹینڈرز کی اسکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق بابائے خیبر روڈ سے مومن آباد پولیس اسٹیشن تک میٹروول پر موجود سڑک کی مرمت اور سیوریج کے نظام کی بحالی پر 8 کروڑ خرچ ہونگے۔شاہراہ اورنگی کی مرمت پر 8 کروڑ روپے خرچ ہونگے
حب ریور روڈ ،مدینہ الحکمت روڈ ،لال شہباز قلندر روڈ محمود روڈ کی مرمت اور سیوریج نظام کی بحالی پر 21 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔کشمیر روڈ ،چاندنی چوک اور کامران چورنگی کی مرمت پر 5 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔خوشحال روڈ ،راضی روڈ پی ای سی ایچ ایس اور ایکسپو سینٹر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کی مرمت پر 5 کروڑ روپے خرچ ہونگے
نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے پی آئی بی کالونی اور نظامی روڈ کی مرمت کی بحالی پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ناظم آباد ،لیاقت آباد ،طارق روڈ اور عمر شریف انڈر پاس کی مرمت پر 10 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔یاسین آباد ،ناتھا خان ،ڈرگ روڈ پل کی مرمت پر 10 کروڑ روپے خرچ ہونگے،گلشن چورنگی ،لیاقت آباد اور نیپا کے پل کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے
سہراب گوٹھ ،گولی مار اور پاکستان کوارٹر کے پل کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے۔آئی سی آئی ،بلوچ کالونی اور کارساز کے پل کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ضلع وسطی میں سات ہزار اور شاہ ولی اللہ روڈ کی اسٹریٹ لائٹس کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے۔اتحاد ٹاؤن روڈ ،بلدیہ اسٹیڈیم روڈ ،جنگل اسکول روڈ اور 13 ڈی گلشن اقبال اسٹریٹ لائٹس کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے
ملیر 15ریلوے گیٹ ،ابراہیم حیدری روڈ ،بہادر یار جنگ روڈ کورنگی ،اولڈ کوئن روڈ ،کلب روڈ،آئی آئی چند دیگر روڈ ،سندھ سیکریٹریٹ روڈ کی اسٹریٹ لائٹ کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے۔گلستاں جوہر کانٹیننٹل بیکری ،کامران چورنگی ،میڈی کیئر اسپتال شرف آباد ، نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن ،پی آئی بی کالونی سمیت دیگر علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے