بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان نے ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ شروع کردیا، کارروائی کا آغاز صبح اذان فجر کے بعد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دیتے ہوئے پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
آپریشن مرصوص کے نتیجے میں بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس کی تباہی کی تصدیق انڈیا میڈیا نے خود کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ایئر بیس پر بھی حملہ کردیا۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے نتیجے میں بھارتی سورت گڑھ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص میں تباہ کیے گئے بھارتی اہداف کی تفصیلات:
بھارت کے پاور گرڈ کے 70 فیصد حصے کو سائبر حملے میں ناکارہ بنایا گیا
آدم پور میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے بھارت کا ایس-400 دفاعی نظام تباہ کر دیا
راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا گیا
کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر
اڑی سپلائی ڈپو
آدم پور، اودھم پور، پٹھانکوٹ، سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا ایئر فیلڈز
دہرنگیاری میں آرٹلری گن پوزیشن
بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ
واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی حالیہ کارروائیوں کے بعد پاکستان کے جواب کے لیے تیار رہے۔ اس سے قبل، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیربیسز پر میزائل داغے جسے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنادیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایئر بیسز پر داغے گئے میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا، پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں کہ یہ میزائل کہاں سے داغے گئے۔