Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین

آپریشنل وجوہات کے باعث 13 پروازیں منسوخ، پی آئی اے کی 2 پروازیں کراچی اتار لی گئیں

آپریشنل وجوہات کے باعث 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ پی آئی اے کی 2 پروازوں کو کراچی اتار لیا گیا اور 22 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832، اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 319 منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پروازیں ای آر 502، پی ایف 125، 126 منسوخ کر دی گئیں۔

فیصل آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 341 منسوخ کر دی گئی جبکہ دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 اور پشاور سے ابوظبی کی پرواز پی کے 217 بھی منسوخ کر دی گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ابوظہی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 262 اور دبئی کے لیے پی کے 233 بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ مسقط سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز ایف ایل 725 بھی منسوخ کردی گئی

اسی کت ساتھ جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی منتقل کی گئی ہے اور مسقط سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 292 بھی کراچی اتار لی گئی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں