Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات،پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ کا نظام قائم

پولٹری

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا جب کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ٹیکس اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی تمباکو مصنوعات ضبط کرنے کا اختیار صوبوں کو بھی دیا گیا ہے، پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ نظام قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے، قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم ہوگا، انکم ٹیکس آرڈیننس، فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم اسی لیے کی گئیں، نئی ترامیم ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں؛ایف بی آر کوبغیراجازت اکاونٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیارمل گیا، ٹیکس آرڈیننس 2025 جاری

انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی شقوں میں ترمیم کا مقصد ٹیکس وصولی کی رکاوٹیں دور کرنا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھنے سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا۔

وزیراعظم نے تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر تیار شدہ سگریٹ و دیگر اشیاء کی فروخت پر قانونی کارروائی ہو گی جب کہ پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جا رہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts