کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پکوان سینٹر، جنرل اسٹورز سمیت دکانیں لوٹنے میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نوری گینگ کےکارندے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 4 موبائل فونز اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ نوری گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔