Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت برطانیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب بڑھنے والے بھارتی مظاہرین گرفتار

بھارتی شرپسندوں کے جمعے کے احتجاج کے جواب میں پاکستانیوں نے بھی لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts